30 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ نے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا

سینیٹ نے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا


—فائل فوٹو

ایوانِ بالا سینیٹ نے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔

بل کے مطابق غیر قانونی سرگرمی سے مراد کوئی بھی ایسا اقدام جو دھماکا خیز مواد کی بغیر لائسنس تیاری سے متعلق ہو، جبکہ دانستہ دھماکے سے مراد کوئی بھی دانستہ کارروائی ہے چاہے وہ کامیاب ہو یا ناکام۔

بل میں کہا گیا ہے کہ سنگین خلاف ورزی سے مطلب وہ اقدامات ہیں جن سے عوامی زندگی کو دہشت گردی کے خطرے میں ڈالا جائے، بد نیتی سے مراد ایسا اقدام ہے جو عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالے۔

ایوانِ بالا سینیٹ کی جانب سے منظور کیے گئے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ لائسنس رکھنے والے سے نا دانستہ چھوٹی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، دھماکا خیز مواد کا لائسنس رکھنے والے کو دانستہ چھوٹی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا، دھماکا خیز مواد رکھنے کے لائسنس ہولڈر کو نا دانستہ بڑی خلاف ورزی پر 3 سال تک قید 1 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا، دانستہ بڑی خلاف ورزی پر لائسنس ہولڈر کو 7 سال تک قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ لائسنس کے بغیر دھماکا خیز مواد کی تیاری، خرید و فروخت پر دھماکا خیز مواد ایکٹ کے تحت سزا ہو گی، دھماکا خیز مواد ایکٹ کے تحت ٹرائل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا۔

ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق بل کے تحت ڈی جی ایکسپلوزو کے اختیارات بڑھا دیے گئے ہیں، ڈی جی ایکسپلوزو کسی بھی شخص کو طلب کر سکے گا، ڈی جی ایکسپلوزو کسی بھی شخص سے کوئی دستاویز مانگ سکتا ہے جو انکوائری میں معاون ہو۔

ایوانِ بالا سینیٹ کی جانب سے منظو ر کیے گئے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے سے متاثر شخص متعلقہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات