آم کا برآمدی سیزن 25 مئی سے شروع ہوگا۔
سرپرست اعلیٰ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن پاکستان 1 لاکھ 25 ہزار ٹن آم دنیا کو بیچے گا۔
سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے وحید احمد کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کے سبب رواں سیزن آم کی پیداوار بیس فیصد کمی سے 14 لاکھ 40 ہزار ٹن رہنے کا اندازہ ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے آم کی نئی ورائیٹیز کی کاشت اور ان کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر کام کرنا ضروری ہے۔
پاکستانی آم کو رواں سیزن افریقہ کی نئی منڈی ملنے کا امکان ہے جبکہ ترکیہ اور چینی منڈیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وحید احمد کے مطابق جاپان، آسٹریلیا، امریکا اور جنوبی کوریا کی منڈیوں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شپنگ کمپنیوں کے غیر منصفانہ اضافی ٹیرف کا نوٹس لیا جائے۔