ایران نے کہا ہے کہ اسکی جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکا ذمہ دار ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے امریکی میڈیا پر ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران اس کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ایران سمجھتا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی حملوں کی صورت میں امریکی حکومت بھی اس میں ملوث ہوگی اور اسے اس کی قانونی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔