31 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیساتھ گروپ...

بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیساتھ گروپ میں نہ رکھنے کی پلاننگ


—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں نہ رکھنے کی پلاننگ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے آنے والے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں پاک بھارت گروپ میچز پر بحث ہوگی۔

بی سی سی آئی کے اہلکار نے کہا ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے سالانہ کانفرس میں زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ناک آؤٹس میں پاک بھارت کا نہ کھیلنا ایک غیر ممکنہ سی بات ہے، دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں نہ رکھنا ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگز 17 سے 20 جولائی سنگاپور میں ہوں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات