36 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا، دو کوچز دورۂ پاکستان سے دستبردار

بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا، دو کوچز دورۂ پاکستان سے دستبردار


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا، نئے فیلڈنگ کوچ جیمز پامنٹ اور اسٹریتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ نیتھن کیلی دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین نظم العابدین فہیم کے مطابق ناہید رانا نے یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے بعد رواں ماہ کے شروع میں پاکستان سے باہر نکلنے کی کوشش کے دوران مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے بعد لیا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نظم العابدین فہیم نے کہا کہ ناہید رانا اور رشاد کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا، آپ ان پر صدمے کا الزام نہیں لگا سکتے۔ جیمز پامنٹ اور نیتھن کیلی، جو ہمارے فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر ہیں پاکستان نہیں جائیں گے۔ کچھ دوسرے کھلاڑیوں میں ہچکچاہٹ تھی۔ چیئرمین محسن نقوی نے اعلیٰ ترین سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات