اسلام آباد:
بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کے کہنے پر کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
سکھ فار جسٹس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔