38 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبارودی سرنگ سے بھری عمارت گرنے سے اسرائیلی فوجی ہلاک

بارودی سرنگ سے بھری عمارت گرنے سے اسرائیلی فوجی ہلاک


—فائل فوٹو

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک بارودی سرنگ سے بھری عمارت گرنے کے باعث ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق واقعے میں 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ دانیلو موکانو ہلاک ہوا، یہ واقعہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں حملوں کے آغاز کے بعد دوسری فوجی ہلاکت ہے۔

تفصیلات کے مطابق موکانو اسرائیلی فوج کی ساتویں آرمورڈ بریگیڈ کے 82 ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔

وہ ایک دوسرے سپاہی کے ساتھ عمارت میں داخل ہوا تھا، جہاں پہلے ڈرون اور بم سونگھنے والے کتے سے ابتدائی اسکیننگ کی گئی تھی، جب دونوں سپاہی عمارت کی بالائی منزل پر پہنچے، تو وہاں نصب بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پوری منزل نیچے آ گری اور عمارت زمین بوس ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق موکانو کی لاش کئی گھنٹوں بعد ملبے سے نکالی گئی، جبکہ دوسرے سپاہی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات