راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بجٹ پر بھی مشاورت ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔