31 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید


اسرائیل کے مسلسل جنگی جرائم پر مبنی حملوں سے ہونیوالی تباہی، موت، بھوک اور دربدری سے پریشان فلسطینی خواتین اور بچے بے بسی سے روتے نظر آ رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ کی پٹی میں آج اسرائیلی حملوں کے باعث مزید 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 105 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اس دوران 247 افراد زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 3 لاشیں برآمد کر لیں، مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 3613 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 10 ہزار 156 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 53 ہزار 762 فلسطینی شہید اور1 لاکھ 22 ہزار 197 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ کے دوران پیدا ہونے والے 343 بچے اسرائیلی فوجی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات