(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ میں ایک خاتون نے اپنا خوبصورت دیہی گھر صرف 6.50 امریکی ڈالر (تقریباً 7 ڈالر)جو 1972 پاکستانی روپے بنتے ہیں کے عوض آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے دینے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ انوکھا موقع فراہم کرنے والی خاتون ایمیلیڈا کولنز آئرلینڈ کے علاقے کاؤنٹی لیٹرِم میں واقع اپنا مکمل طور پر تزئین و آرائش شدہ “بٹر فلائی کاٹیج” نامی 2 کمروں پر مشتمل دلکش مکان خوش نصیب فاتح کو دینے جا رہی ہیں،یہ دلکش کاٹیج 2022 میں مکمل طور پر مرمت اور تزئین و آرائش سے گزر چکا ہے، گھر میں کشادہ رہائشی اور ڈائننگ ایریا ہے جس میں اونچی چھت اور قدرتی روشنی کے لیے سکائی لائٹ نصب ہے،ساتھ ہی جدید طرز کا کچن، باتھ روم، وسیع الماریاں، اٹیری، اور اندرونی اسٹوریج بھی موجود ہے۔
جنوبی رخ پر واقع اس جائیداد کو دن بھر دھوپ میسر رہتی ہے، جب کہ سامنے اور پیچھے خوبصورت باغیچے، بڑا پیٹیو اور بالغ درختوں سے سجی ایک میڈو (گھاس والی جگہ) بھی شامل ہے،زمین کا کل رقبہ 1.75 ایکڑ ہے۔
کولنز جو اصل میں آئرلینڈ کے شہر کارک سے تعلق رکھتی ہیں اور ہیلتھ سروس ایگزیکٹو میں خدمات انجام دے رہی ہیں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خیال ان آن لائن رافلز سے آیا جہاں لوگوں نے اسی طرح اپنے گھروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کیا، ان کا مقصد رہائش کے بحران کا تخلیقی حل پیش کرنا ہے۔
اگر کم از کم مطلوبہ تعداد میں ٹکٹ فروخت نہ ہو سکے تو قرعہ اندازی جیتنے والے کو ٹکٹوں کی مجموعی آمدن کا آدھا بطور نقد انعام دے دیا جائے گا،دلچسپ امر یہ ہے کہ چند ڈالر کے عوض کوئی بھی شخص اس خوبصورت گھر کا مالک بن سکتا ہے، بس قسمت کا ساتھ درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جیری کونولی 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے