(ویب ڈیسک)موٹرسائیکل کے شوقین افراد کی سنی گئی، یاماہا پاکستان نے شاندار پیشکش متعارف کروا دی ہے، اب صارفین پاکستان کے معروف بینکوں کے تعاون سے بغیر کسی مارک اپ (0%) کے قسطوں پر نئی یاماہا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔
یہ پیشکش 6 سے 12 ماہ کی مدت کیلئے دستیاب ہے اور اس کا انحصار بینک کی منظوری اور مخصوص علاقوں میں دستیابی پر ہے، اس سہولت کے تحت درج ذیل بینکوں کے ذریعے فنانسنگ حاصل کی جا سکتی ہے،ان میں ایم سی بی بینک، عسکری بینک،بینک الفلاح،بینک اسلامی،جے ایس بینک،فیصل بینک،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز لگوانے والوں کیلئےاچھی خبر
یاماہا کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ قسطوں کی شرائط ہر بینک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شہر میں اس سہولت کی دستیابی کی تصدیق ضرور کریں۔
یاماہا کا یہ اقدام موٹرسائیکل کو باآسانی قابلِ حصول بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ صارفین بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اپنی پسند کی یاماہا موٹرسائیکل حاصل کر سکیں تاہم ہر بینک کے فنانسنگ اصولوں کے تحت اہلیت، دستاویزات، اور ڈاؤن پیمنٹ کی شرائط مختلف ہو سکتی ہیں۔
خریدار مزید معلومات کیلئے یاماہا کی سرکاری ویب سائٹ یا قریبی یاماہا ڈیلرشپ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔