28 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہیڈکوچ نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سلیکشن پر اعتراض اٹھا...

ہیڈکوچ نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سلیکشن پر اعتراض اٹھا دیا



(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں اور سکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں کو تبدیل کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی طور پر اسکواڈ میں عباس آفریدی، صفیان مقیم اور حیدر علی کو شامل کیا تھا، تاہم ہیڈ کوچ نے تینوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق صفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف اور حیدر علی کی جگہ حسین طلعت کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ عباس آفریدی کو ڈراپ کرکے نسیم شاہ کو برقرار رکھا گیا ہے، حالانکہ سلیکشن کمیٹی انہیں آرام دینا چاہتی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات بھی ہوئی، جس میں عاقب جاوید بھی شریک تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات