43 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہسپانوی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے...

ہسپانوی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور


— فائل فوٹو 

ہسپانوی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لیے قرارداد منظور کرلی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی پارلیمنٹ میں بائیں بازو اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو 176 میں سے 171 ووٹ ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنزرویٹو پیپلز پارٹی (پی پی) اور انتہائی دائیں بازو کی ووکس پارٹی نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ہسپانوی قانون سازوں نے بھی اس قرارداد کو سراہا جس میں ہسپانوی حکومت پر زور دیا گیا کہ اسرائیل کو اس طرح کے کسی بھی مواد کی فروخت نہ کی جائے جو اسرائیلی فوج کو مضبوط کر سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قرارداد میں اسپین کے غیر ملکی تجارت کے قانون میں اصلاحات کی سفارش بھی کی گئی تاکہ اسرائیل جیسی کسی بھی ریاست کے ساتھ فوجی معاہدوں پر پابندی لگائی جا سکے جس پر نسل کشی یا انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہو۔

یاد رہے کہ ہسپانوی پارلیمنٹ میں اس قرارداد کی منظوری سے قبل ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنے ایک بیان میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی بین الاقوامی ثقافتی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پیڈرو سانچیز نے کہا تھا کہ جس طرح یوکرین پر حملے کے بعد روس کو بین الاقوامی تقریبات میں شرکت سے روکا گیا اسی طرح اسرائیل کو بھی روکا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات