(وسیم احمد)پی ایس ایل 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیمیں اب تک ایک دوسرے کیخلاف 21 میچز کھیل چکی ہیں، گلیڈی ایٹرز نے 11 مقابلوں میں فتح سمیٹی جب کہ دس مقابلے اسلام آباد کے نام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا