پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے کوالیفائر 1 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب میدان میں اترے۔
ٹاس جیتنے کے بعد سعود شکیل کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر میچ جیت لیں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جمی نیشم اور نسیم شاہ میچ کی حتمی الیون کا حصہ ہیں۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم سے کوالیفائر 2 میں مدمقابل ہوگی۔
ایلیمینیٹر ون کل لاہور ہی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔