28 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلد ٹرمپ کی جنوبی افریقی صدرسےملاقاتالزامات لگاکر ویڈیوز بھی چلائیں

ڈونلد ٹرمپ کی جنوبی افریقی صدرسےملاقاتالزامات لگاکر ویڈیوز بھی چلائیں



(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ایک ملاقات کی  جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کے قتل اور زمینوں کی ضبطی کے الزامات عائد کیے۔

 ٹرمپ نے اس ملاقات کے دوران ایک متنازعہ ویڈیو بھی پیش کی جس میں سفید فام کسانوں کے خلاف مبینہ نسل کشی کے دعوے کیے گئے تھے، صدر رامافوسا نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ میں تمام کسانوں کو یکساں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور ایسی کوئی نسل کشی نہیں ہو رہی،انہوں نے اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔  

اس سے قبل ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان بھی وائٹ ہاؤس میں ایک تلخ تکرار ہوئی تھی  جس میں ٹرمپ نے زیلنسکی کو “ورلڈ وار تھری کے ساتھ کھیلنے” اور امریکی حمایت کا شکریہ ادا نہ کرنے پر تنقید کی،س ملاقات کے دوران زیلنسکی نے امریکی حمایت کو اہم قرار دیا  جبکہ ٹرمپ نے انہیں مذاکرات کے لیے تیار نہ ہونے کا الزام عائد کیا، اس تکرار کے بعد زیلنسکی نے اپنی ملاقات مختصر کر دی اور پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔  

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات