36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومقومی خبریںچینی سفیر کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ...

چینی سفیر کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات


فوٹو اسکرین گریب ۔ آئی ایس پی آر

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سیکیورٹی کے موجودہ حالات میں بھرپور عملی تیاری اور تیز تر ہم آہنگی لازمی قرار دیا گیا۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا پاک چین دوستی باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے، مستقبل میں باہمی تعاون و شراکت داری کے ذریعے پاک چین دوستی مزید گہری ہو گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر چین کی مسلسل حمایت اور غیر متزلزل دوستی پر تشکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے دفاعی نظام کی جدیدیت اور تکنیکی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انسانی وسائل کی ترقی، ٹیکنالوجی، مشترکہ تحقیق و ترقی کے شعبوں میں چین کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعلیٰ سطح روابط کو ادارہ جاتی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

چینی سفیر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی غیر معمولی آپریشنل مہارت کو سراہا اور اس مہارت کو قومی دفاع سے وابستگی کا اعلیٰ مظہر قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات