مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے اور پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
ملک یونس نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک بہادر، باوقار اور پروفیشنل سپہ سالار ہیں جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے شاندار کردار ادا کیا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کیا جو نہ صرف قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں بلکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔
ملک یونس نے کہا کہ یہ فیصلہ اداروں میں ہم آہنگی، قومی وحدت اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، جس پر پوری قوم مطمئن اور پرامید ہے۔