27 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپراعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف

پراعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہم پر اعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تمام اہم میچ ہیں، پچھلا میچ بھی ہمارے لیےناک آؤٹ مرحلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پر اعتماد ہیں خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، کوشش ہو گی کہ اچھا کھیل کر فینز کو خوش کریں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ سکندر رضا اور سیم بلنگز کا نہ ہونا نقصان والی بات نہیں، دونوں کے متبادل اچھے اور تجربہ کار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، لاہور قلندرز کےلیے اچھی پرفارمنسز دی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات