42 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کی بھارت کو بیس بال میدان میں بھی زبردست مار

پاکستان کی بھارت کو بیس بال میدان میں بھی زبردست مار


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کے زبردست پٹائی لگادی، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو4-1 سے آؤٹ کلاس شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فائنل فلسطین سے ہوگا۔ ایران میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے حریف کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ۔ گیم کو ساتویں اننگز کے دوران ہی ختم کردیا گیا۔ پاکستان نے پہلی اور تیسری اننگ میں پانچ ، پانچ رنز حاصل کئے۔ وسیم اکرم، اکرام اللہ، حسین اور ریحان کی نمایاں پر فار منس رہی ،حارث، حسین اور محب شاہ نے بھی شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان کی جیت کے ساتھ کراج اسٹیڈیم اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ انڈین کھلاڑیوں کے چہرے لٹکے ہوئے تھے۔ دوسرے سیمی فائنل میں فلسطین نے میزبان ایران کو ناکامی سے زیرکیا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ جیت افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات