42 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کیلئے نئے سپورٹ اسٹاف کی تلاش

پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کیلئے نئے سپورٹ اسٹاف کی تلاش


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچنگ اسٹاف فارغ ہوگیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ اسٹاف میں بیٹنگ، بولنگ ،فیلڈنگ اور اسٹرینتھ و کنڈیشننگ کوچز کی نئی تقرریوں کیلئے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار دے دیا ہے۔کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے علاوہ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک تمام کوچز فارغ ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے امیدواروں سے 6 جون تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ دورہ نیوزی لینڈ میں محمد یوسف بیٹنگ کوچ تھے۔ محمد مسرور نے ایک سال تک فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیئے جبکہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرائیکس سائمن تھے، اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ کے ساتھ بولنگ کوچ کی بھی ذمے داریاں نبھارہے تھے۔ مستقل بولنگ کوچ نہیں تھا۔ بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے۔ اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اسپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات