(ویب ڈیسک)وزارت خزانہ نے غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ اور عالمی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جامع منصوبہ شروع کر دیا ہے،اعلامیے کے مطابق اتھارٹی کا مقصد فیٹف کے معیار کے مطابق معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل اثاثوں کو ذمہ داری سے اپنانا ہے۔
پی پی ڈی اے عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کو قانونی وضاحت فراہم کرے گا اور صارفین کا تحفظ کرے گا،اتھارٹی سے 25 ارب ڈالر سے زائد کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
پی پی ڈی اے ڈیجیٹل ایکسچینجز، کسٹوڈینز، والٹس، اسٹیبل کوائنز اور ڈیفائی ایپلی کیشنز کو ریگولیٹ کرے گا،اتھارٹی قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو بھی فعال بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟
یہ اقدام جاپان، سنگاپور، ہانگ کانگ اور یو اے ای جیسے جدید مالیاتی ممالک کی پالیسیوں سے ہم آہنگ قرار دیا گیا ہے،پی پی ڈی اے بٹ کوائن مائننگ کے ذریعے اضافی بجلی کو مالیاتی فوائد میں بدلنے میں مدد دے گا اور نوجوانوں کو بلاک چین حل تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔