43 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان ریلوے نے خوشخبری سنادی

پاکستان ریلوے نے خوشخبری سنادی



(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا جو 2 جون سے 4 جون کےدرمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی، چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جبکہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید سپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سورج کاپارہ ہائی،بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق خصوصی اقدام عوام کی سہولت، رش میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیاہے کیونکہ پاکستان ریلوے عید کے موقع پر اپنے صارفین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات