32 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومخاص رپورٹپاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی...

پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے: ترجمان پاک فوج



(24 نیوز )ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئربیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسران کے درمیان رابطہ موجود ہے اور ایک مؤثر مکینزم فعال ہے، پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے خوشخبری سنادی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟

اس موقع پر نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں، پاک فضائیہ نے مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔

نیو یارک ٹائمز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات