30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومخاص رپورٹ’پاکستان امن کا خواہاں‘جنگ مسلط کی گئی تو ہر وقت تیار ہے...

’پاکستان امن کا خواہاں‘جنگ مسلط کی گئی تو ہر وقت تیار ہے ڈی جی آئی ایس پی آر



(24 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے  تاہم اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کو انٹریو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایٹمی جنگ ’محض بیوقوفی‘ ہو گی کیونکہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے ’باہمی تباہی‘ کا باعث بن سکتا ہے،اسی لیے یہ (جوہری جنگ) ’ناقابل تصور اور نامعقول خیال‘ ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہان تھا کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے  تاہم اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے،انہوں نے کہاکہ انڈیا جس طرح سے گھمنڈ کا شکار ہے اور جس بیانیے کو فروغ دے رہا ہے تو تنازع تو موجود ہے جس میں ’چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جا سکتی ہے۔ 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا مزید کہنا تھا کہ  انڈیا اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد سنوار کے زندہ ہونے کا دعویٰ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات