30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومغزہ لہو لہونجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے، وزیرخزانہ

نجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے، وزیرخزانہ



اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پائیدار، پیداواری اور برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی فریس نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی  اور اس دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات چیت کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورت حال اور حکومتی اصلاحات کے ایجنڈے سے سفیر کو آگاہ کیا اور خاص طور پر معیشت کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے پائیدار، پیداواری اور برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے، انہوں نے پاکستان میں ترقی اور صلاحیت بڑھانے کے مختلف منصوبوں میں نیدرلینڈز کی تکنیکی اور مالی مدد کو سراہا۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان میں ڈچ کمپنیوں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر نیدر لینڈز کی سفیر نی ڈی فریس نے حکومت کی معاشی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے نیدرلینڈز کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات