کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کی کرکٹ ٹیم پی ایس ایل کے ایلی مینیٹر کیلئے منگل کو اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ۔ لاہور اور کراچی کا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر لاہور کے ایک گالف کلب میں گالف کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر گولف کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلنے کے لیے کسی کا لاہور کے کلب میں کسی کا تعلق ہو تو بتائیے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو سیکورٹی کے باعث کلب میں کھیلنے کی اجازت نہیں ملی۔