33 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا...

غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے: برطانوی سرجن وکٹوریا روز


—ایکس ویڈیو گریب

غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چینل 4 نیوز کو بتایا کہ آج غذائی امداد کے 9 ٹرکوں پر مشتمل ترسیل سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے اور انہوں نے ان بچوں پر غذائی قلت کے اثرات کی وضاحت کی جنہیں وہ دیکھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ میں تعینات خاتون برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ میں نے 2 رات قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ واقعہ برطانیہ میں ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، کیونکہ وہاں میرے پاس بنیادی ٹیسٹ جیسے مکمل خون کے تجزیے (Full Blood Count) اور گردوں کی فعالیت (Renal Function) کا ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہوتی لیکن یہاں میرے پاس ان میں سے کچھ بھی نہیں، یہاں ہمارا بلڈ بینک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ یہ سب ایسی چیزیں ہیں جن کا علاج ممکن ہے، ہمیں امداد کی ضرورت ہے، قطع نظر اس کے کہ غزہ میں سیاسی طور پر کیا ہو رہا ہے، یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور ہمیں ان لوگوں کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنی چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات