32 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوعید الاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...

عید الاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب


وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔

ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات