لاہور:
وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی ںے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کے اعلان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی جبکہ چوتھی کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق خصوصی ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے کہ مسافرعید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔