30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومخاص رپورٹسینیٹ اجلاس ؛چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر...

سینیٹ اجلاس ؛چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام  لگا دیا



(اویس کیانی)سینیٹ اجلاس میں اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے درمیان شدید جھڑپ  ہوئی۔چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام  لگا دیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر طنز کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی سے تقاضا کیا کہ ’’مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں “سینیٹر ایمل ولی خان چیئرمین پی ٹی اے کے طنز پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو تکلیف کیا ہے ؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے ہو ۔ ایک سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں ،آپ کو یہ جرأت کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے اعتراف کیا کہ مجھ سے غلطی ہوگئیُ ہے ، سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے  نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی

چیئرمین پی ٹی اے سینیٹر ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے ۔سربراہ اے این پی نے قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  کردیا۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہے گا یا میں رہوں گا ۔جس پرچیئرمین پی ٹی اے کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا ۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہیں  ، چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں قائمہ کمیٹی کی توہین کی ہے ۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ،آغا شاہزیب نے کہاکہ وزیراعظم  چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف ایکشن لیں۔قائمہ کمیٹی کی سیکرٹری آئی ٹی کو بھی معاملہ نوٹس لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے پھر مہنگا،قیمت کہاں پہنچ گئی؟جانیے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات