32 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومتجارتی خبریںسیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ فی بوری کتنے کی ہو گئی؟



(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1418 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1417 روپے ریکارڈ کی گئی تھی،اسی طرح 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قسطوں پر موٹرسائیکل حاصل کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

 پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1424 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1402 روپے ، راولپنڈی 1386، گجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1420، لاہور 1489، فیصل آباد 1400، سرگودھا 1400، ملتان 1416، بہاولپور 1450، پشاور 1402 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1359 روپے، حیدر آباد 1399، سکھر 1500، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کو ایک اور بڑی شکست



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات