(اشرف خان)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی ظاہر ہونے لگے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 66 ڈالر مہنگاہوکر 3466 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب پاکستان میں ایک تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 5659 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے پر پہنچ گئی۔
ایک تولہ چاندی 56 روپے اضافے سے 3466 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرنیوالی خاتون کیسے گرفتار ہوئی؟تفصیل جانیے