(24نیوز)راولپنڈی میں سوتیلی بہن سے زیادتی اور بیہمانہ قتل کرنے والے بھائی کو عدالت نے دو بار سزائے موت اور 7 سال قید کی سزا سنادی۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت میں ایڈشنل سیشن افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بہن سے زیادتی کرنے والے ملزم اور سوتیلے بھائی اظہر کو جرم ثابت ہونے پر2 مرتبہ سزائے موت 7سال قید سزا سنائی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پھندہ پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔
اس کے علاوہ عدالت نے قتل کے جرم پر 2 لاکھ اور زیادتی کرنے پر 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے زیادتی اور قتل کے شواہد مٹانے کے جرم میں 7 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق مجرم سوتیلے بھائی اظہر نے سوتیلی بہن نمرہ سے پہلے زیادتی کی اور پھر اس کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔
تھانہ روات پولیس نے 25اگست 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کردیا گیا۔