سعودی دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فوڈ شو ہوا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے۔
کنگ عبدالعزیز ایگزبیشن سینٹر میں منعقدہ فوڈ شو میں 50 سے زائد ممالک کی کمپنیوں نے 1300 اسٹالز لگائے۔
جبکہ پاکستانی فوڈ پروڈکٹس اور رائس ایکسپورٹرز کی جانب سے بھی اسٹالز لگائے گئے۔ ملکی اور غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
نمائش میں شریک پاکستانی تاجروں کا کہنا تھا کہ سعودی مارکیٹ کھپت کے حوالے سے ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔