43 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومقومی خبریںخضدار میں دھماکا، بس میں سوار 4 بچے جاں بحق

خضدار میں دھماکا، بس میں سوار 4 بچے جاں بحق


—فائل فوٹو

خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات