33 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوحکومت ملک سے  ٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر...

حکومت ملک سے  ٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر صحت



GENEVA:

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنیوا میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ ڈاکٹر لوسیکا دیتیو سے ملاقات کی اور متعدی بیماریوں کے خاتمے کے لیے کیے گئے  اقدامات پر روشنی ڈالی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان  ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی جاری ہے۔

ڈاکٹر لوسیکا دیتیو نے پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کی جاری کوششوں کو سرا ہا اور پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات