32 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومتجارتی خبریںحکومت برآمدی ترسیل روکنے والوں کیخلاف سخت ایکشن پلان بنائے: ابراہیم مراد

حکومت برآمدی ترسیل روکنے والوں کیخلاف سخت ایکشن پلان بنائے: ابراہیم مراد



 (24نیوز)سابق صوبائی وزیرابراہیم مراد نے کہاہے کہ حکومت برآمدی ترسیل روکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن پلان بنائے کیونکہ احتجاج کے باعث 30 ہزار ٹرک پھنسنے سے 500 میلن ڈالر کا برآمدی نقصان ہواہے۔

 ابراہیم مراد نے کہاکہ ترسیلات کی بندش کے خلاف وفاقی اور صوبائی قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے،برآمدی سامان یا گاڑیاں روکنے پر قید، جرمانہ اور ہرجانے کی سزا ضروری ہے,ترسیل رُکنے سے کارخانے بند، 90 ہزار مزدور متاثراور غیر ملکی آرڈرز منسوخ ہوئے ہیں،پرامن احتجاج آئینی حق ہے  مگر شاہراہوں کی بندش ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے: ترجمان پاک فوج

سانق وزیرابراہیم مرادنے کہاکہ قومی معیشت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے،سندھ، گلگت اور کراچی کی بندش سے CPEC راہداری متاثرہورہی ہے جس سے روزانہ 20 لاکھ ڈالرکا نقصان متوقع ہے،ترسیلی رکاوٹوں سے ٹیکسٹائل، چاول، پھل اور سمندری خوراک سمیت دیگر برآمدات متاثرہورہی ہیں،برآمدات متاثر ہونے سے غیر ملکی آرڈرز بھارت اور بنگلہ دیش منتقل ہونے لگے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات