41 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجنیفر لوپیز اپنی ہی تصویریں پوسٹ کرنے پر مقدمے کی زد میں

جنیفر لوپیز اپنی ہی تصویریں پوسٹ کرنے پر مقدمے کی زد میں


—فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جنیفر لوپیز کو اپنی ہی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر کاپی رائٹ کے مقدمے کی زد میں آ گئیں۔

فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے دعویٰ کیا کہ لوپیز نے ان تصاویر کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جو کہ ان کی کاپی رائٹ ملکیت ہیں۔

یہ تصاویر جنوری 2025ء میں گولڈن گلوبز سے ایک روز قبل ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز اور وینیٹی فیئر پارٹی میں ان کی آمد کے موقع پر لی گئی تھیں، جنیفر نے ان تصاویر کو انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر GG Weekend Glamour کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ جنیفر لوپیز نے یہ تصاویر ذاتی تشہیر، مداحوں کی توجہ حاصل کرنے اور اپنے فیشن برانڈز کو اُجاگر کرنے کےلیے استعمال کیں، جو تجارتی مقاصد کےلیے استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

ایجنسی اور فوٹوگرافر نے ہر تصویر کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقدمے کے مطابق لوپیز کے نمائندوں سے رابطہ کر کے ایک معاہدے پر بات چیت ہوئی تھی، مگر اب تک وہ معاہدہ باضابطہ طور پر دستخط نہیں ہوا۔

قانونی طور پر جس شخص کی تصویر لی جائے وہ اس تصویر کا مالک نہیں ہوتا اصل کاپی رائٹ فوٹوگرافر یا متعلقہ ایجنسی کے پاس ہوتا ہے اور وہی اس کے استعمال کی اجازت دے سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جنیفر لوپیز کو ایسی قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماضی میں 2019ء اور 2020ء میں بھی ان پر اسی نوعیت کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ دوآ لیپا، جیجی حدید اور خلوے کارڈیشین جیسی دیگر مشہور شخصیات بھی ایسی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کر چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات