28 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجنیفر لوپز کو اپنی ہی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا...

جنیفر لوپز کو اپنی ہی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی گلوکارہ، اداکارہ و رقاصہ جنیفر لوپز کی جانب سے اپنی ہی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر پاپارازی نے مقدمہ دائر کردیا۔

جنیفر لوپز نے ہالی ووڈ میں ہونے والی ایک پارٹی کے موقع پر پاپارازی کی جانب بنائی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور انکی ایجنسی بیک گرڈ نے جنیفر لوپز پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے مجھ سے یا میری ایجنسی سے ایسا کرنے کی اجازت حاصل نہیں کی۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا فوٹوگرافر اور انکی ایجنسی نے ہر تصویر کے لیے 150,000 امریکی ڈالر ہرجانہ طلب کیا ہے۔ 

55 سالہ جنیفر لوپز نے اپنی ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز اور وینیٹی فیئر پارٹی منعقدہ لاس اینجلس میں اپنی آمد کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، جو جنوری میں گولڈن گلوبز سے ایک رات پہلے منعقد ہوئی تھی۔ 

ایجنسی کا کہنا ہے کہ تصاویر کا استعمال جنیفر لوپز نے اپنی پروموشن کو فروغ دینے تجارتی مقاصد اور اپنے برانڈ مواد کی ساکھ بڑھانے کے لیے کیا۔

مقدمہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے غیر قانونی طور پر تجارتی نوعیت کی ان تصاویر کو استعمال کیا۔ 

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی جنیفر لوپز بغیر اجازت تصاویر پوسٹ کرنے کے باعث  2019 اور  2020 میں قانونی مسائل کا سامنا کرچکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات