35 C
Lahore
Tuesday, June 10, 2025
ہومقومی خبریںجنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، وزیراعظم نے...

جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، وزیراعظم نے صدر کو اعتماد میں لیا


 

فائل فوٹو۔

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا، کامیاب دفاع وطن پر جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔ 

ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات