30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت کا نمبا لاکیشو راؤ عرف بساوا راجو سمیت 27 باغی ہلاک...

بھارت کا نمبا لاکیشو راؤ عرف بساوا راجو سمیت 27 باغی ہلاک کرنے کا دعویٰ


بھارت نے ماؤ نواز بڑے باغی رہنما نمبالاکیشو راؤ عرف بساوا راجو سمیت 27 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ کے مطابق ریاست چھتیں گڑھ کے نریائن پور میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

فورسز کی کارروائی میں نَمبالا کیشَو راؤ عرف بساوا راجو سمیت 27 باغی ہلاک ہو گئے، بساوا راجو سی پی آئی (ماؤسٹ) کا جنرل سیکریٹری اور نکسل تحریک کا مرکزی چہرہ بتایا جاتا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ کے مطابق آپریشن بلیک فاریسٹ کے تحت اب تک 54 نکسل گرفتار جبکہ 84 مختلف علاقوں میں ہتھیار ڈال چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات