43 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان اہم کھلاڑی ڈراپ ۔۔۔۔

 بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان اہم کھلاڑی ڈراپ ۔۔۔۔



 (24 نیوز )بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔

میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:جنرل عاصم منیر کا نام فیلڈ مارشل کیلئے سب سے پہلے کس نے تجویز کیا تھا؟ نام سامنے آگیا

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم  کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

 قومی ٹیم سے محمد رضوان ، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی کو نظر انداز کر دیا گیا ۔

 سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات