43 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوبنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید



ڈی آئی خان:

ضلع بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشے اور شمسی پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس کے سبب نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی اور پولیس چوکی کے اندر تباہی مچ گئی۔

بنوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور چوتھے روز بھی بند ہونے سے مقامی صحافیوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات