27 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوبرطانیہ نے خضدار میں بچوں کی بس پر بزدلانہ حملے کی مذمت...

برطانیہ نے خضدار میں بچوں کی بس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کردی



اسلام آباد:

پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی وین پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ خضدار میں بچوں کی وین پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی شہادت اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے پردلی طور پرغمگین اورافسردہ ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے کے نتیجے میں 3 معصوم بچے اور دو جوان شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں 39 بچے شامل ہیں اور  8 کی حالت نازک ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات