کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر 15پیسےاور اوپن مارکیٹ میں 19 پیسے تک مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت میں 77 پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 67 پیسے تک بڑھ گئی،منگل کو روپے کے مقابلے پرانٹر بینک میں 15پیسے کے اضافے سےڈالر کی قیمت خرید 281.80روپے سے بڑھ کر 281.95روپے اور قیمت فروخت 282.00 روپے سے بڑھ کر 282.15 روپے ہو گئی۔