نیویارک(نیوزڈیسک )امریکا کے ڈاکٹروں نے دنیا کی پہلی انسانی مثانےکی کامیاب پیوند کاری کر کے تاریخ رقم کر دی۔مریض کو طویل آپریشن میں عطیہ شدہ گردہ اور مثانہ منتقل کردیاگیا۔ یہ انقلابی سرجری رونالڈ ریگن یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر لاس اینجلس میں کی گئی۔یہ پیچیدہ آپریشن 41 سالہ آسکر لاریانزار کا کیا گیا ہے، جو کینسر کی وجہ سے اپنے مثانے کا کافی حصہ نکلواچکے تھے اور بعد ازاں دونوں گردے بھی کھو چکے تھے اور 7 سال سے ڈائیلیسز پر تھے۔سرجنز نے ایک ہی وقت میں گردہ اور مثانہ دونوں عطیہ شدہ اعضا ان کے جسم میں منتقل کیے، آپریشن 8 گھنٹے جاری رہا۔