32 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاشعب عرفان، حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اشعب عرفان، حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


پاکستان کے اشعب عرفان اور حمزہ خان ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ایونٹ کےپہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد اشعب نے دوسرے راؤنڈ میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی۔

لیو چنگ کے خلاف اشعب عرفان نے11۔7، 11۔ 5 اور 11۔5 سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

حمزہ خان نے دوسرے راؤنڈ میں مصر کے شیڈی شیربینی کو 3۔1 سے شکست دی، مصر کے پلیئر کے خلاف حمزہ کی جیت کا اسکور 5۔11،11۔6، 11۔6 اور 11۔ 4 رہا۔

سیڈ نمبر چھ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں سیڈ چار جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے جبکہ اشعب عرفان کل کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے جواشم چواہا سے معرکہ آرا ہوں گے۔

ایڈیلیڈ میں جاری ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات