43 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاسماء عباس اور زارا نور عباس کی شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس

اسماء عباس اور زارا نور عباس کی شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس


—اسکرین گریب

اسماء عباس اور زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس نے دل جیت لیے، مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے بھرپور داد وصول کی۔

معروف اداکارہ اسماء عباس اور ان کی صاحبزادی، باصلاحیت اداکارہ زارا نور عباس کی کلاسیکل رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دونوں ماں بیٹی نے مل کر کتھک ڈانس پرفارمنس پیش کی۔

 یہ دلکش رقص ایک کلاسک گیت پر کیا گیا جو عظیم گلوکارہ میڈم نور جہاں کی آواز میں ہے، اس پرفارمنس کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں زارا نور عباس نے زرد چنری ساڑھی جبکہ اسماء عباس نے گلابی رنگ کی خوبصورت چنری ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے، دونوں کی ہم آہنگی، ڈانس مووز اور جذبات نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔

زارا نور عباس نے اس پرفارمنس کو اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا۔

 انہوں نے لکھا کہ اماں، آپ وہ سب سے مضبوط عورت ہیں جو میں نے زندگی میں دیکھی، آپ سے میں نے یہ سیکھا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہنا ہے، بغیر داد کے قربانی کیسے دینی ہے اور دنیا چاہے سراہائے یا نہ سراہائے، وقار کے ساتھ کیسے جینا ہے، لیکن آج میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ شاید اماں، آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہییں تھیں، شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے اور شاید مجھے بھی اپنی ماں کی طرح بے حد بے لوث بننے کی ضرورت نہیں، تاکہ میں ان کے خواب ان کے ساتھ جینے کی کوشش کر سکوں۔

سوشل میڈیا پر شائقین کے علاوہ شوبز شخصیات جیسے زویا ناصر، حرا مانی، حرا خان اور دیگر فنکاروں نے بھی ان کی تعریف کی۔

 ایک مداح نے تبصرہ کیا اسماء عباس کی توانائی آج بھی ویسی ہی ہے، ان کا رقص بےمثال ہے۔

 ایک اور صارف نے لکھا اس گیت کی آواز اسماء عباس کی شخصیت سے بالکل میل کھاتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات