(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں کے مغربی محلہ بلووال روڈ پر ایک کار میں دو برہنہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کار میں سے برآمد ہونیوالی نعشیں ایک عورت اور ایک مرد کی ہے۔ مقامی ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے۔پولیس کی فرانزک ٹیم نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔گرے رنگ کی کار نمبر LHA 8348 سوزوکی سوفٹ کی بیک سیٹ پر دونوں نعشیں پڑی ہوئیں تھیں۔ تاحال نعشوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
سیالکوٹ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے اونچا جھنڈا ہمارا۔۔پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی